سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ انگوٹھی پہننے کا بیان ۔ حدیث 823

انگوٹھی بنانے کا بیان

راوی: وہب بن بقیة , خالد , سعید , قتادة , انس

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ بِمَعْنَی حَدِيثِ عِيسَی بْنِ يُونُسَ زَادَ فَکَانَ فِي يَدِهِ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّی قُبِضَ وَفِي يَدِ عُثْمَانَ فَبَيْنَمَا هُوَ عِنْدَ بِئْرٍ إِذْ سَقَطَ فِي الْبِئْرِ فَأَمَرَ بِهَا فَنُزِحَتْ فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ

وہب بن بقیة، خالد، سعید، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ اس سند کے ساتھ بھی لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ وہ انگوٹھی آپ کی وفات تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات تک ان کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا انتقال ہوگیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں رہی پس ایک مرتبہ وہ کنویں کے پاس تھے کہ اچانک وہ کنویں میں گر گئی انہوں نے اسے نکالنے کا حکم فرمایا تو کنواں خالی کرایا گیا لیکن اسے پانے پر قادر نہ ہوئے۔

یہ حدیث شیئر کریں