سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ انگوٹھی پہننے کا بیان ۔ حدیث 828

انگوٹھی بنانے کا بیان

راوی: محمد بن یحیی بن فارس , ابوعاصم , مغیرہ بن زیاد , نافع , ابن عمر ,

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بِنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا الْخَبَرِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَاتَّخَذَ عُثْمَانُ خَاتَمًا وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ فَکَانَ يَخْتِمُ بِهِ أَوْ يَتَخَتَّمُ بِهِ

محمد بن یحیی بن فارس، ابوعاصم، مغیرہ بن زیاد، نافع اس سند سے بھی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ حضرت عثمان نے (بئر اریس میں گرنے کے بعد) فرمایا کہ اسے تلاش کرو لیکن وہ نہ ملی چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں "محمد رسول اللہ" کندہ کرایا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ اسی سے مہر لگایا کرتے تھے اور اسے پہنا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں