سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ انگوٹھی پہننے کا بیان ۔ حدیث 829

انگوٹھی بلا ضرورت نہیں پہننا چاہیے

راوی: محمد بن سلیمان , ابراہیم , سعد , ابن شہاب , انس بن مالک ,

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ رَأَی فِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا فَصَنَعَ النَّاسُ فَلَبِسُوا وَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَرَحَ النَّاسُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَشُعَيْبٌ وَابْنُ مُسَافِرٍ کُلُّهُمْ قَالَ مِنْ وَرِقٍ

محمد بن سلیمان، ابراہیم ، سعد، ابن شہاب، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک روز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک میں ایک چاندی کی انگوٹھی دیکھی پس لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا کر پہن لیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگوٹھی پھینک دی پھر لوگوں نے بھی پھینک دیں۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو زہری نے زیاد بن سعد اور شعیب بن مسافر سے روایت کیا ہے سب نے یہی کہا کہ چاندی کی انگوٹھی۔

یہ حدیث شیئر کریں