سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ انگوٹھی پہننے کا بیان ۔ حدیث 831

لوہے کی انگوٹھی پہننا

راوی: حسن بن علی , محمد بن عبدالعزیز , ابورزمہ , ابن حباب , عبداللہ بن بریدہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ الْمَعْنَی أَنَّ زَيْدَ بْنَ حُبَابٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ السُّلَمِيِّ الْمَرْوَزِيِّ أَبِي طَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ لَهُ مَا لِي أَجِدُ مِنْکَ رِيحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَائَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ مَا لِي أَرَی عَلَيْکَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ فَطَرَحَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَيِّ شَيْئٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ اتَّخِذْهُ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّهُ مِثْقَالًا وَلَمْ يَقُلْ مُحَمَّدٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُسْلِمٍ وَلَمْ يَقُلْ الْحَسَنُ السُّلَمِيَّ الْمَرْوَزِيَّ

حسن بن علی، محمد بن عبدالعزیز، ابورزمہ، ابن حباب، حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص پیتل کی انگوٹھی پہنے آیا ایک شخص۔ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ مجھے کیا ہوا کہ میں تیرے اندر سے بتوں کی بو محسوس کرتا ہوں تو اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی پھر ایک مرتبہ وہ لوہے کی انگوٹھی پہنے آیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے کیا ہوا کہ میں تجھ پر اہل دوزخ کا زیور دیکھ رہا ہوں اس نے اسے بھی پھینک دیا اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤ فرمایا کہ چاندی کی انگوٹھی بنواؤ اور مثقال (ایک خاص وزن ہے) پورا مت کرنا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ محمد بن عبدالعزیز نے (جوروای ہیں) عبداللہ بن مسلم نہیں کہا جبکہ حسن بن علی نے (یہ بھی راوی ہیں ) السلمی المروزی نہیں کہا عبداللہ بن مسلم کے ساتھ۔

Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) and he was wearing a signet-ring of yellow copper. He said to him: How is it that I notice the odour of idols in you? So he threw it away, and came wearing an iron signet ring. He (the Prophet) said: What is it that I see you wearing the adornment of the inhabitants of Hell? So he threw it away. He asked: Apostle of Allah, what material I must use? He said: Make it of silver, but do not weigh it as much as a mithqal,

یہ حدیث شیئر کریں