سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ انگوٹھی پہننے کا بیان ۔ حدیث 837

انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے یا بائیں ہاتھ میں؟

راوی: عبداللہ بن سعید , یونس بن بکیر , محمد بن اسحاق ,

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ رَأَيْتُ عَلَی الصَّلْتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ خَاتَمًا فِي خِنْصَرِهِ الْيُمْنَی فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ هَکَذَا وَجَعَلَ فَصَّهُ عَلَی ظَهْرِهَا قَالَ وَلَا يَخَالُ ابْنَ عَبَّاسٍ إِلَّا قَدْ کَانَ يَذْکُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَلْبَسُ خَاتَمَهُ کَذَلِکَ

عبداللہ بن سعید، یونس بن بکیر، محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے صلت بن عبداللہ بن نوفل بن عبدالمطلب کے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی ان کی چھوٹی انگلی میں دیکھی میں نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو اسی طرح انگوٹھی پہنتے ہوئے نہیں دیکھا اور اس کے نگینہ کو ہتھیلی کی پشت کی طرف کردیا اور فرمایا کہ یہ خیال نہ کیا جائے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ایسا کرتے تھے بیشک وہ ذکر کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اپنی انگوٹھی اسی طرح پہنتے تھے۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
Muhammad ibn Ishaq said: I saw as-Salt ibn Abdullah ibn Nawfal ibn AbdulMuttalib wearing the signet-ring on his right small finger. I asked: What is this? He replied: I saw Ibn Abbas wearing his ring in this manner. He put its stone towards the upper part of his palm. Ibn Abbas also mentioned that the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to wear his signet-ring in his manner.

یہ حدیث شیئر کریں