سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 898

ہرصدی کی تکمیل پر مجدد دین ہونے کا بیان

راوی: سلیمان بن داؤد المہری , ابن وہب , سعید بن ابی ایوب , شرجیل بن یزید , ابی علقمہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ شَرَاحِيلَ بْنِ يَزِيدَ الْمُعَافِرِيِّ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِيمَا أَعْلَمُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَی رَأْسِ کُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ الْإِسْکَنْدَرَانِيُّ لَمْ يَجُزْ بِهِ شَرَاحِيلَ

سلیمان بن داؤد المہری، ابن وہب، سعید بن ابی ایوب، شرجیل بن یزید، ابی علقمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے علم کے مطابق کہتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ ہر سو سال کے پورا ہونے پر اس امت کی (رہنمائی) کے لئے ایک آدمی بھیجتے ہیں جو اس امت کے لئے اس کے دین کی تجدید کرتا ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدالرحمن نے ابن شریح الاسکندرانی کے حوالہ سے بیان کیا ہے اور اس میں شراحیل بن یزید المعافری سے آگے سند نہیں بیان کی ہے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Allah will raise for this community at the end of every hundred years the one who will renovate its religion for it.

یہ حدیث شیئر کریں