سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 900

رومیوں کی لڑائیوں اور معرکہ کا بیان

راوی: مومل بن فضل حرانی , ولید , ابوعمر , حسان بن عطیہ ,

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَزَادَ فِيهِ وَيَثُورُ الْمُسْلِمُونَ إِلَی أَسْلِحَتِهِمْ فَيَقْتَتِلُونَ فَيُکْرِمُ اللَّهُ تِلْکَ الْعِصَابَةَ بِالشَّهَادَةِ إِلَّا أَنَّ الْوَلِيدَ جَعَلَ الْحَدِيثَ عَنْ جُبَيْرٍ عَنْ ذِي مِخْبَرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ رَوْحٌ وَيَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ وَبِشْرُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ کَمَا قَالَ عِيسَی

مومل بن فضل حرانی، ولید، ابوعمر، حسان بن عطیہ سے یہی حدیث مروی ہے اتنا اضافہ ہے کہ پھر مسلمان اپنے ہتھیاروں کی طرف دوڑیں گے اور لڑائی کریں گے تو اللہ تعالیٰ شہادت عطا فرما کر بزرگی اور عزت دے گا البتہ اس روایت میں یہ فرق ہے کہ ولید نے اس حدیث کو جبیر سے بواسطہ ذومخبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بواسطہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں اسے روح نے اور یحیی بن حمزہ اور بشر بن بکر اوزاعی سے ایسا ہی روایت کیا ہے جیسا کہ عیسیٰ بن یونس نے کہا۔

یہ حدیث شیئر کریں