سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 909

ترک کفار سے لڑائی کا بیان

راوی: قتبیہ بن سرح , سفیان , زہری , سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْکَنْدَرَانِيَّ عَنْ سُهَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ التُّرْکَ قَوْمًا وُجُوهُهُمْ کَالْمَجَانِّ الْمُطْرَقَةِ يَلْبَسُونَ الشَّعْرَ

قتیبہ، یعقوب اسکندرانی، سہل بن ابی صالح اپنے والد کے واسطہ سے فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمان ایسی قوم سے قتال نہ کرلیں جو چھوٹی آنکھوں والے، چپٹی ناکوں والے ہوں گے گویا کہ ان کے چہرے تہہ درتہہ ڈھالوں کی طرح ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں