سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 918

حبشہ کے بیان میں

راوی: احمد بن ابوشعیب حرانی , محمد بن فضیل , عمارہ , ابوزعہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَإِذَا طَلَعَتْ وَرَآهَا النَّاسُ آمَنَ مَنْ عَلَيْهَا فَذَاکَ حِينَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَکُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ کَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا الْآيَةَ

احمد بن ابوشعیب حرانی، محمد بن فضیل، عمارہ، ابوزعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی اس وقت تک جب تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے پس جب وہ (مغرب سے) طلوع ہوجائے گا اور لوگ اسے دیکھ لیں گے تو زمین پر رہنے والے اس پر ایمان لائیں گے۔ وہ ایسا وقت ہوگا کہ کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو کہ پہلے سے ایمان نہ لایا تھا یا اس نے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہیں کمائی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں