سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 919

دریائے فرات کا خزانہ کا بیان

راوی: عبداللہ بن سعید کندی , عقبہ بن خالد شکونی , عبیداللہ , خبیب بن عبدالرحمن , خفص بن عاصم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْکِنْدِيُّ حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ السَّکُونِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوشِکُ الْفُرَاتُ أَنْ يَحْسِرَ عَنْ کَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ فَمَنْ حَضَرَهُ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا

عبداللہ بن سعید کندی، عقبہ بن خالد شکونی، عبیداللہ، خبیب بن عبدالرحمن، خفص بن عاصم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قریب ہے کہ دریائے فرات سونے کے خزانوں سے بھر جائے پس جو وہاں حاضر ہو وہ اس خزانہ میں سے کچھ نہ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں