سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 921

دجال کے نکلنے کا بیان

راوی: حسن بن عمرو , جریر , منصور , ربعی بن حراش

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مَسْعُودٍ فَقَالَ حُذَيْفَةُ لَأَنَا بِمَا مَعَ الدَّجَّالِ أَعْلَمُ مِنْهُ إِنَّ مَعَهُ بَحْرًا مِنْ مَائٍ وَنَهْرًا مِنْ نَارٍ فَالَّذِي تَرَوْنَ أَنَّهُ نَارٌ مَائٌ وَالَّذِي تَرَوْنَ أَنَّهُ مَائٌ نَارٌ فَمَنْ أَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْکُمْ فَأَرَادَ الْمَائَ فَلْيَشْرَبْ مِنْ الَّذِي يَرَی أَنَّهُ نَارٌ فَإِنَّهُ سَيَجِدُهُ مَائً قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ هَکَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ

حسن بن عمرو، جریر، منصور، حضرت ربعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حراش کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں کہیں اکٹھے ہوگئے تو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں دجال کے ساتھی کو اس سے زیادہ جانتا ہوں کہ اس کے ساتھ دریا ہوگا پانی کا اور ایک آگ کی نہر ہوگی۔ پس جس کو تم دیکھو گے کہ وہ آگ ہے اسے عنقریب پانی پاؤ گے ابومسعود بدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح سنا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں