سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لڑائی اور جنگ وجدل کا بیان ۔ حدیث 922

دجال کے نکلنے کا بیان

راوی: ابوولیدطیالسی , شعبہ , قتادہ , انس بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَا بُعِثَ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ الْأَعْوَرَ الْکَذَّابَ أَلَا وَإِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّکُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ وَإِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَکْتُوبًا کَافِرٌ

ابوولیدطیالسی، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ کوئی نبی نہیں مبعوث نہیں کیا گیا مگر یہ کہ اس نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا جو کہ کانا ہے اور جھوٹا ہے خبردار بے شک وہ کانا ہے اور بیشک تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے اور بیشک اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں