سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1

اللہ تعالیٰ کا ارشاد اے لوگو جب تم نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہو تو اپنا چہرہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھوؤ کی تفسیر

راوی: قتیبہ بن سعید , سفیان , ابی زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي وَضُوئِهِ حَتَّی يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ

قتیبہ بن سعید، سفیان، زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ وضو کے پانی میں (برتن) میں نہ ڈالے جب تک کہ ہاتھ کو تین مرتبہ نہ دھو لے کیونکہ تم کو معلوم نہیں کہ (نیند کی حالت میں) تمہارا ہاتھ کس کس جگہ پڑا (یعنی جسم کے کس کس حصہ کو نیند میں ہاتھ نے چھوا)۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:" When any one of you wakes from sleep, let him not dip his hand in (the water he uses for) his Wudu’ until he has washed it three times, for none of you knows where his hand spent the night.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں