سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ خوف کی نماز کا بیان ۔ حدیث 1534

خوف کی نماز کا بیان

راوی: اسحق بن ابراہیم , وکیع , سفیان , اشعث بن ابوشعثاء , اسود بن ہلال , ثعلبہ بن زہد

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ قَالَ کُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي بِطَبَرِسْتَانَ وَمَعَنَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ فَقَالَ أَيُّکُمْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا فَوَصَفَ فَقَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ بِطَائِفَةٍ رَکْعَةً صَفٍّ خَلْفَهُ وَطَائِفَةٍ أُخْرَی بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِالطَّائِفَةِ الَّتِي تَلِيهِ رَکْعَةً ثُمَّ نَکَصَ هَؤُلَائِ إِلَی مَصَافِّ أُولَئِکَ وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً

اسحاق بن ابراہیم، وکیع، سفیان، اشعث بن ابوشعثاء، اسود بن ہلال، ثعلبہ بن زہد فرماتے ہیں کہ ہم سعید بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ قبرستان میں موجود تھے۔ حذیفہ بن یبان بھی ہمارے ساتھ تھے۔ سعید نے فرمایا کیا تم سے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے؟ حذیفہ کہنے لگے ہاں! میں نے پڑھی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طائف میں نماز پڑھنے کا طریقہ بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جماعت کے ساتھ ایک رکعت ادا فرمائی اور دوسری جماعت اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور دشمن کے درمیان حائل تھی۔ پھر دوسری جماعت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بندی کی اور ایک رکعت ادا فرمائی اس وقت تک پہلی رکعت والی جماعت دشمن کے مقابلے میں کمربستہ ہو چکی تھی۔

A prayer like that of Hudhaifah was narrated from Zaid
bin Thabit from the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں