سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ خوف کی نماز کا بیان ۔ حدیث 1543

خوف کی نماز کا بیان

راوی: اسماعیل بن مسعود , یزید بن زریع , معمر , زہری , سالم , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِإِحْدَی الطَّائِفَتَيْنِ رَکْعَةً وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَی مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ ثُمَّ انْطَلَقُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أُولَئِکَ وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً أُخْرَی ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ وَقَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ

اسماعیل بن مسعود، یزید بن زریع، معمر، زہری، سالم، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جماعت کے ساتھ ایک رکعت ادا فرمائی اور دوسری دشمن کے مقابلہ میں کھڑی رہی۔ پھر یہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آکر کھڑے ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ دوسری رکعت ادا فرمائی پھر سلام پھیرا اور دونوں جماعتوں نے اپنی انفرادی رکعت پڑھی جو ابھی پڑھنی رہ گئی تھی۔

It was narrated that Az-Zuhri said: “Abdullah bin ‘Umar used to narrate that he offered the fear prayer with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمHe said: ‘The Prophet said the Takbir, and one group of us formed a row behind him while the other group faced the enemy. The Prophet h led them in bowing once and prostrating twice, then they moved away and faced the enemy, and the other group came and prayed with the Prophet , doing likewise. Then he said the Taslim, then each man of both groups stood and prayed by himself, bowing once and prostrating twice.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں