سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1611

ماہ رمضان میں نفلی عبادت کرنا۔

راوی: احمد بن سلیمان , زید بن حباب , معاویہ بن صالح , نعیم بن زیاد , ابوطلحہ , نعمان بن بشیر

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو طَلْحَةَ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ عَلَی مِنْبَرِ حِمْصَ يَقُولُ قُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قُمْنَا مَعَهُ لَيْلَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ إِلَی نِصْفِ اللَّيْلِ ثُمَّ قُمْنَا مَعَهُ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنْ لَا نُدْرِکَ الْفَلَاحَ وَکَانُوا يُسَمُّونَهُ السُّحُورَ

احمد بن سلیمان، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، نعیم بن زیاد، ابوطلحہ، نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رمضان کی تیئسویں رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تہائی رات تک نماز ادا کرتے رہے۔ پھر پچیسویں رات کو آدھی رات تک اور ستائیسویں رات کو اتنی دیر تک نماز ادا کرتے رہے کہ ہمیں سحری کے وقت کے نکل جانے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

It was narrated that ‘Abdullah said: “Mention was made in the presence of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about a man who slept all night until morning. He said: ‘That is a man in whose ear the Shaitan has urinated.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں