سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 352

استحاضہ سے متعلق خون شروع اور ختم ہونے کا تذکرہ

راوی: عمران بن یزید , اسماعیل بن عبداللہ , ابن سماعہ , اوزاعی , یحیی بن سعید , ہشام بن عروہ , عروہ , فاطمہ بنت قیس

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ سَمَاعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ مِنْ بَنِي أَسَدِ قُرَيْشٍ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ لَهَا إِنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي

عمران بن یزید، اسماعیل بن عبد اللہ، ابن سماعہ، اوزاعی، یحیی بن سعید، ہشام بن عروہ، عروہ، فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے جو قبیلہ قریش بنی اسد سے تھیں کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا مجھے استحاضہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ ایک رگ ہے جب حیض آنا شروع ہو تو نماز چھوڑ دو اور جس وقت حیض کے دن ختم ہوجائیں تو غسل کرلو اور نماز ادا کرو۔

It was narrated from Fatimah bint Qais from Banu Asad Quraish that she came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and mentioned that she suffered from Istihadah. She said that he said to her: “That is a vein, so when the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, take your bath and wash the blood from yourself then pray.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں