سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 354

استحاضہ سے متعلق خون شروع اور ختم ہونے کا تذکرہ

راوی: قتیبہ , لیث , ابن شہاب , عروہ , عائشہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِنَّ ذَلِکَ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ

قتیبہ، لیث، ابن شہاب، عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ام حبیبہ بنت جحش نے مسئلہ دریافت کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو استحاضہ آگیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک رگ ہے تم غسل کرلو اور پھر نماز ادا کرنا تو وہ ہر غسل ایک نماز کے لئے کیا کرتی تھیں۔

It was narrated that ‘Aishah said: “Umm Habibah bint Jahsh asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I suffer from Istihadah.’ He said: ‘That is a vein, so perform Ghusl, then pray.’ And she used to perform Ghusl for each prayer.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں