سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 356

جس خاتون کے حیض کے دن ہر ماہ مقرر ہوں اور اس کو (مرض) استحاضہ لاحق ہوجائے

راوی: محمد بن عبداللہ بن مبارک , ابواسامة , عبیداللہ بن عمر , نافع , سلیمان بن یسار , ام سلمہ

أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا وَلَکِنْ دَعِي قَدْرَ تِلْکَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي کُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا ثُمَّ اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي وَصَلِّي

محمد بن عبداللہ بن مبارک، ابواسامة، عبیداللہ بن عمر، نافع، سلیمان بن یسار، ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھ کو استحاضہ کی بیماری ہوگئی ہے اور میں کسی طرح سے بھی پاک نہیں ہوتی۔ کیا میں نماز ترک کر دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں لیکن جس قدر دن اور رات تم کو پہلے حیض آیا کرتا تھا۔ ان میں تم نماز ترک کر دو پھر تم غسل کرو اور تم لنگوٹ باندھو اور نماز ادا کرو۔

It was narrated that Umm Salamah said: “A woman asked the Prophet: ‘I suffer from Istihadah and I never become pure; should I stop praying?’ He said: ‘No. Stop praying for the number of days and nights that you used to menstruate, then perform Ghusl, wrap a cloth around yourself, and pray.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں