سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان ۔ حدیث 403

حمام (غسل خانہ) میں جانے کی اجازت سے متعلق

راوی: اسحاق بن ابراہیم , معاذ بن ہشام , وہ اپنے والد سے , عطاء , ابوزبیر , جابر

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلْ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ

اسحاق بن ابراہیم، معاذ بن ہشام، وہ اپنے والد سے، عطاء، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ پر اس قیامت کے دن پر یقین رکھتا ہے وہ حمام میں نہ داخل ہو بغیر کسی تہہ بند وغیرہ کے یعنی اپنا ستر دوسروں کے سامنے نہ کھولے۔

It was narrated from Jabir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever believes in Allah and the Last Day, let him not enter a bath house except wearing an Izar (waist wrap).” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں