سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 506

نماز ظہر کا آخر وقت کیا ہے؟

راوی: ابوعبدالرحمن عبداللہ بن محمد اذرمی , عبیدة بن حمید , ابومالک اشجعی سعد بن طارق , کثیر بن مدرک , اسود بن یزید , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَذْرَمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ کَثِيرِ بْنِ مُدْرِکٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ کَانَ قَدْرُ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فِي الصَّيْفِ ثَلَاثَةَ أَقْدَامٍ إِلَی خَمْسَةِ أَقْدَامٍ وَفِي الشِّتَائِ خَمْسَةَ أَقْدَامٍ إِلَی سَبْعَةِ أَقْدَامٍ

ابوعبدالرحمن عبداللہ بن محمد اذرمی، عبیدة بن حمید، ابومالک اشجعی سعد بن طارق، کثیر بن مدرک، اسود بن یزید، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظہر کی نماز کا اندازہ موسم گرما میں تین قدم سے لے کر پانچ قدم تک اور موسم سرما میں پانچ سے لے کر سات قدم تک تھا۔

It was narrated that ‘Abdullah bin Mas’ud said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم prayed Zuhr when the length of (a person’s shadow) was between three and five feet in summer, and between five and seven feet in winter.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں