سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ امامت کے متعلق احادیث ۔ حدیث 785

جو شخص زیادہ عمر رسیدہ ہو تو اس کو امامت کرنا چاہئے

راوی: حاجب بن سلیمان منبجی , وکیع , سفیان , خالد , ابوقلابة , مالک بن حویرث

أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَنْبِجِيُّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي وَقَالَ مَرَّةً أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَقَالَ إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا

حاجب بن سلیمان منبجی، وکیع، سفیان، خالد، ابوقلابة، مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک روز حاضر ہوا اور میرے ہمراہ میرا چچا زاد بھائی تھا اور کبھی اس طریقہ سے نقل کیا کہ میرا ایک ساتھی تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس وقت تم سفر میں نکلو تو تم لوگ اذان اور تکبیر پڑھو اور امامت تم دونوں میں سے وہ شخص کرے جو عمر میں زیادہ ہو۔

It was narrated from Abu Saeed that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:“When there are three people let one of them lead the prayer, and the one who is most entitled to lead the prayer is the one who has most knowledge of the Qur’an.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں