سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ نکاح سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1112

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح سے متعلق فرمان اور ازواج مطہرات اور ان چیزوں کے بارے میں جو کہ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حلال فرمائی لیکن لوگوں کے واسطے حلال نہیں کیا تاکہ یہ بات ظاہر ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری مخلوق پر بزرگی و فضیلت ہے۔

راوی: محمد بن عبداللہ بن مبارک , ابواسامہ , ہشام بن عروہ , ابیہ , عائشہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ الْمُخَرَّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغَارُ عَلَی اللَّاتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقُولُ أَوَتَهَبَ الْحُرَّةُ نَفْسَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تُرْجِي مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا أَرَی رَبَّکَ إِلَّا يُسَارِعُ لَکَ فِي هَوَاکَ

محمد بن عبداللہ بن مبارک، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، اپنے والد سے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں ان خواتین کے بارے میں شرم و حیاء محسوس کرتی تھی جو خود کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سپرد فرمایا کرتی تھیں اور میں کہا کرتی تھی کہ کیا کوئی آزاد خاتون خود کو ہبہ کر سکتی ہے؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ" تُرْجِي مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ " نازل فرمائی آخرتک۔ یعنی ان میں سے جس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل چاہے دور رکھیں اور جس کو دل چاہے نزدیک رکھیں۔ پھر جن کو دور رکھا تھا اگر ان میں سے پھر کسی کو طلب کریں جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں ہے۔ تو میں نے عرض کیا اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروردگار جس بھی چیز کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خواہش فرماتے ہیں فورا عطا فرما دیتا ہے۔

It was narrated that Sahl bin Saad said: “I was among the people when a woman said: ‘I offer myself (in marriage) to you, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, see what you think of me.’ A man stood up and said: ‘Many me to her.’ He said: ‘Go and find (something), even if it is an iron ring.’ So he went, but he could not find anything, not even an iron ring. So the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Do you have (memorized) any Surahs of the Qur’an?’ He said: ‘Yes.’ So he married him to her on the basis of what he knew of Surahs of the Qur’an.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں