سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1332

طلاق سنت

راوی: محمد بن یحیی بن ایوب , حفص بن غیاث , الاعمش , ابواسحاق , ابوالاحوص , عبداللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ طَلَاقُ السُّنَّةِ تَطْلِيقَةٌ وَهِيَ طَاهِرٌ فِي غَيْرِ جِمَاعٍ فَإِذَا حَاضَتْ وَطَهُرَتْ طَلَّقَهَا أُخْرَی فَإِذَا حَاضَتْ وَطَهُرَتْ طَلَّقَهَا أُخْرَی ثُمَّ تَعْتَدُّ بَعْدَ ذَلِکَ بِحَيْضَةٍ قَالَ الْأَعْمَشُ سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ

محمد بن یحیی بن ایوب، حفص بن غیاث، اعمش، ابواسحاق، ابوالاحوص، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ طلاق سنت اس طریقہ سے ہے کہ انسان بغیر جماع کئے عورت کو پاکی کی حالت میں طلاق دے دے پھر جس وقت اس کو حیض آجائے اور وہ عورت پاک ہو جائے تو اس وقت اس کو دوسری طلاق دے دے پھر جس وقت اس کو حیض آ جائے اور وہ اس سے پاک ہو جائے تب اس کو تیسری طلاق دے پھر اس کے بعد عورت ایک حیض عدت گزارے۔ حضرت اعمش رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا تو انہوں نے بھی اسی طریقہ سے بیان فرمایا۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas, concerning the saying of Allah, the Mighty and Sublime: “Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! When you divorce women, divorce them at their ‘Iddah (prescribed periods).” Ibn ‘Abbas, may Allah be pleased with him, said: “Before their ‘Iddah elapses.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں