سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1336

غیر عدت میں طلاق دینا

راوی: زیاد بن ایوب , ہشیم , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عمر

أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَرَدَّهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی طَلَّقَهَا وَهِيَ طَاهِرٌ

زیاد بن ایوب، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی اہلیہ محترمہ کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی جانب اس خاتون کو واپس فرما دیا۔ یہاں تک کہ جب وہ خاتون پاک ہو گئیں (حیض سے) تو جب ان کو طلاق دی۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that he divorced his wife while she was menstruating. He mentioned that to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: “Tell him to take her back, then divorce her while she is pure (not menstruating) or pregnant.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں