سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 6

ماہ رمضان المبارک میں خوب سخاوت کرنے کے فضائل

راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبة , عبداللہ بن عباس

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ کَانَ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَکَانَ أَجْوَدَ مَا يَکُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَکَانَ جِبْرِيلُ يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام أَجْوَدَ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ

سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام حضرات سے زیادہ سخاوت کرنے والے تھے اور ماہ رمضان المبارک میں جس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ مبارک میں عام دنوں سے زیادہ سخاوت فرماتے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ماہ رمضان کی ہر ایک رات میں ملاقات فرماتے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام ماہ رمضان المبارک کی ہر ایک رات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات فرماتے تھے اور تلاوت قرآن فرماتے۔ راوی نے بیان کیا کہ جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت میں چلتی ہوئی ہوا سے زیادہ ہوتے۔

It was narrated from ‘Ubaidullah bin ‘Abdullah bin ‘Utbah that ‘Abdullah bin ‘Abbas used to say: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was the most generous of people, and he was most generous in Ramadan when Jibril met him. Jibril used to meet him every night during the month of Ramadan and with him.” And he Jibril met him, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم -. was more generous in doing good than the blowing wind.” صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ حدیث شیئر کریں