سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1349

پیدائشی سنتوں سے متعلق

راوی: اسحق بن ابراہیم , وکیع , زکریا بن ابوزائدة , مصعب بن شیبہ , طلق بن حبیب , عبداللہ بن زبیر , عائشہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَةٌ مِنْ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ وَقَصُّ الْأَظْفَارِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَإِعْفَائُ اللِّحْيَةِ وَالسِّوَاکُ وَالِاسْتِنْشَاقُ وَنَتْفُ الْإِبْطِ وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَائِ قَالَ مُصْعَبٌ وَنَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلَّا أَنْ تَکُونَ الْمَضْمَضَةَ

اسحاق بن ابراہیم، وکیع، زکریا بن ابوزائدة، مصعب بن شیبہ، طلق بن حبیب، عبداللہ بن زبیر، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دس باتیں پیدائشی سنتیں ہیں (1) مونچھوں کا کترنا (2) ناخن کاٹنا (3) (انگلیوں کے) پوروں اور (جسم کے) جوڑوں کا دھونا (4) ڈاڑھی چھوڑنا (5) مسواک کرنا (6) ناک میں پانی ڈالنا (7) بغل کے بال اکھاڑنا (8) ناف کے نیچے کے بال مونڈنا (9) پیشاب کے بعد استنجاء کرنا۔ حضرت مصعب نے نقل فرمایا کہ میں دسویں بات بھول گیا مجھے شک ہے کہ وہ کلی کرنا ہے۔

It was narrated that Abi Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Five things are of the Frah: Circumcision, shaving the pubes, plucking the armpit hair, clipping the nails and trimming the mustache.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں