سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ عمری سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 57

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے باب میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

راوی: احمد بن سلیمان , عبیداللہ , اسرائیل , عبدالکریم , عطاء

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعُمْرَی وَالرُّقْبَی قُلْتُ وَمَا الرُّقْبَی قَالَ يَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هِيَ لَکَ حَيَاتَکَ فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهُوَ جَائِزَةٌ

احمد بن سلیمان، عبیداللہ، اسرائیل، عبدالکریم، حضرت عطاء سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمریٰ اور رقبی سے منع فرمایا۔ حدیث شریف کے راوی نے اپنے استاذ حضرت جابر سے دریافت کیا رقبی کیا چیز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ یہ چیز تمہاری زندگی تک تمہارے واسطے ہے اور تم ہی اس کے مالک ہو اس طریقہ سے دینے کو منع فرمایا پھر اگر کسی شخص نے کسی کو اس طریقہ سے کہہ کر دیا تو وہ چیز اس کی ہو جاتی ہے کہ جس کو اس طریقہ سے کہا ہے۔

‘Abdul-KarIm narrated from ‘Ata’, who said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade ‘Umra and Ruqba.” I said: “What is Ruqba?” He said: “When one man says to another: ‘This belongs to you for the rest of your life.’ But if you do that, it is permissible.”(Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں