سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 678

جن جانوروں کی قربانی ممنوع ہے جیسے کہ کانے جانور کی قربانی

راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد , شعبہ , سلیمان بن عبدالرحمن , بنی اسد , ابوضحاک

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی بَنِي أَسَدٍ عَنْ أَبِي الضَّحَّاکِ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ مَوْلَی بَنِي شَيْبَانَ قَالَ قُلْتُ لِلْبَرَائِ حَدِّثْنِي عَمَّا نَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَضَاحِيِّ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ فَقَالَ أَرْبَعٌ لَا يَجُزْنَ الْعَوْرَائُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا وَالْعَرْجَائُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا وَالْکَسِيرَةُ الَّتِي لَا تُنْقِي قُلْتُ إِنِّي أَکْرَهُ أَنْ يَکُونَ فِي الْقَرْنِ نَقْصٌ وَأَنْ يَکُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ قَالَ مَا کَرِهْتَهُ فَدَعْهُ وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَی أَحَدٍ

اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، سلیمان بن عبدالرحمن، بنی اسد، ابوضحاک سے روایت ہے کہ جس کا نام عبید بن فیروز تھا اور وہ بنی شیبان کا مولیٰ (غلام) تھا کہ میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کہ تم مجھ سے ان قربانیوں کے حال بیان کرو کہ جن سے منع کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے (اور اس طرح سے اشارہ فرمایا حضرت براء نے اشارہ کر کے بتلایا اور کہا کہ میرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار قسم کے جانور قربانی کے لئے درست نہیں ہیں ایک تو کانا جانور کہ جس کا کانا پن صاف معلوم ہو اور دوسرا بیمار کہ جس کی بیماری صاف اور خوب روشن ہو۔ تیسرا لنگڑا کہ جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو چکا ہو چوتھے دبلا اور کمزور کہ جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو میں نے کہا کہ مجھ کو تو وہ جانور بھی برا معلوم ہوتا ہے (قربانی کے واسطے) کہ جس کے سینگ ٹوٹ چکے ہوں یا جس قربانی کے جانور کے دانت ٹوٹ چکے ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو جانور تم کو برا معلوم ہو تم اس کو چھوڑ دو اور جو پسند ہو تم اس کی قربانی کرو لیکن دوسرے کو منع نہ کرو۔

It was narrated from ‘Ubaid bin Fairuz that Al-Bara’ bin ‘Azib said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say” — and he gestured with his fingers, but his fingers were shorter than the fingers of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم — he said: “It is not permissible to offer as a sacrifice an animal that clearly has one bad eye, a lame animal that is obviously lame, a sick animal that is obviously sick, or an animal that is so emaciated that it is as if there is no marrow in its bones.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں