سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 758

خود کما کر کھانے کی ترغیب

راوی: عبیداللہ بن سعید ابوقدامة سرخسی , یحیی بن سعید , سفیان , منصور , ابراہیم , عمارة بن عمیر , عائشہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ السَّرْخَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمَّتِهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَکَلَ الرَّجُلُ مِنْ کَسْبِهِ وَإِنَّ وَلَدَ الرَّجُلِ مِنْ کَسْبِهِ

عبیداللہ بن سعید ابوقدامة سرخسی، یحیی بن سعید، سفیان، منصور، ابراہیم، عمارة بن عمیر، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سب سے زیادہ بہترین کمائی وہ ہے جو انسان (اپنے ہاتھ سے) کمائے یعنی اپنی محنت (اور جدوجہد) سے حاصل کرے اور آدمی کا لڑکا بھی اس کی آمدنی میں (شامل) ہے پس لڑکے کا مال کھانا درست ہے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The best (most pure) food that a man eats is that which he has earned himself, and his child (and his child’s wealth) is part of his earnings.”(Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں