سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 95

اللہ تعالیٰ کے سوا قسم کھانے کی ممانعت کا بیان

راوی: زیاد بن ایوب , ابن علیہ , یحیی بن ابواسحاق , غفار کے آدمی سے , سالم بن عبداللہ بن عمر , ابن عمر

أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي مَجْلِسِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ

زیاد بن ایوب، ابن علیہ، یحیی بن ابواسحاق، غفار کے ایک آدمی سے، سالم بن عبداللہ بن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ تم کو منع کرتا ہے باپوں کی قسم کھانے سے۔

Yahya bin Abi Ishaq said: “A man from Banu Ghifar told me, in the gathering of Salim bin ‘Abdullah, Salim bin ‘Abdullah said: ‘I heard ‘Abdullah — that is, Ibn ‘Umar — say: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Allah forbids you to swear by your forefathers.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں