جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 1462

حدود کو ساقط کرنا

راوی: ہناد , وکیع , یزید بن زیاد , محمد بن ربیعہ , ابوہریرہ , عبداللہ بن عمر , عائشہ

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ نَحْوَ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ الدِّمَشْقِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَرِوَايَةُ وَکِيعٍ أَصَحُّ وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَالُوا مِثْلَ ذَلِکَ وَيَزِيدُ بْنُ زِيَادٍ الدِّمَشْقِيُّ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْکُوفِيُّ أَثْبَتُ مِنْ هَذَا وَأَقْدَمُ

ہناد، وکیع، یزید بن زیاد، محمد بن ربیعہ، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمر، عائشہ ہم سے روایت کی ہناد نے انہوں نے کہا ہم سے روایت کی وکیع نے انہوں نے یزید بن زیاد سے، محمد بن ربیعہ کی حدیث کی مانند اور اس کو مرفوع نہیں کیا۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ اور عبداللہ بن عمرو سے بھی روایت ہے حضرت عائشہ کی حدیث کو ہم صرف محمد بن ربیعہ کی سند سے مرفوع جانتے ہیں محمد بن ربیعہ، یزید بن زیاد دمشقی سے نقل کرتے ہیں وہ زہری سے وہ عروہ سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتی ہیں وکیع بھی یزید بن زیاد سے اسی طرح حدیث غیر مرفوع نقل کرتے ہیں اور یہ زیادہ صحیح ہے کئی صحابہ سے اسی کے مثل منقول ہے یزید بن زیاد دمشقی ضعیف ہیں اور یزید بن ابوزیاد کوفی ان سے اثبت اور اقدم ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں