جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 1551

چھ ماہ کی بھیڑکی قربانی

راوی: یوسف بن عیسی , وکیع , عثمان بن واقد , کدام بن عبدالرحمن , ابوکباش

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ کِدَامِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي کِبَاشٍ قَالَ جَلَبْتُ غَنَمًا جُذْعَانًا إِلَی الْمَدِينَةِ فَکَسَدَتْ عَلَيَّ فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نِعْمَ أَوْ نِعْمَتِ الْأُضْحِيَّةُ الْجَذَعُ مِنْ الضَّأْنِ قَالَ فَانْتَهَبَهُ النَّاسُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ بِلَالِ ابْنَةِ هِلَالٍ عَنْ أَبِيهَا وَجَابِرٍ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا وَعُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ أَنَّ الْجَذَعَ مِنْ الضَّأْنِ يُجْزِئُ فِي الْأُضْحِيَّةِ

یوسف بن عیسی، وکیع، عثمان بن واقد، کدام بن عبدالرحمن، حضرت ابوکباش کہتے ہیں کہ میں چھ چھ ماہ کے دنبے مدینہ منورہ قربانی کے موقع پر فروخت کرنے کے لئے لے گیا لیکن وہ نہ بک سکے۔ پھر اچانک میری ملاقات حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوگئی تو میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا کہ بہترین قربانی چھ ماہ کی بھیڑ کی ہے۔ ابوکباش کہتے ہیں (یہ سن کر) لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔ راوی کو شک ہے کہ نعم، فرمایا یا، نعمت، دونوں کے معنی ایک ہیں اس باب میں حضرت ابن عباس، ام بلال بنت ہلال (یہ اپنے والد سے نقل کرتی ہیں) جابر، عقبہ بن عامر ایک اور صحابی سے بھی حدیث منقول ہے۔ یہ حدیث غریب ہے اور حضرت ابوہریرہ ہی سے موقوفاً بھی منقول ہے۔ صحابہ کرام اور دیگر اہل علم حضرات کا اس حدیث پر عمل ہے کہ چھ ماہ کی بھیڑ کی قربانی درست ہے۔

Sayyidina Abu Kahash (RA) narrated; I took six month old lambs to Madinah (to sell them). But, they were a dead stock for me. I met Abu Hurayrah (RA) and I asked him and he said, “I had heard Allah’s Messenger (SAW) say that the best sacrifice is a six month old lamb.” So, the people took away everything (quickly).

[Ahmed 9745]

یہ حدیث شیئر کریں