جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 1591

غیر اللہ کی قسم کھانا حرام ہے ۔

راوی: قتیبہ , ابوخالد الاحمر , حسن بن عیبداللہ , سعد بن عبیدہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَا وَالْکَعْبَةِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَا يُحْلَفُ بِغَيْرِ اللَّهِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ کَفَرَ أَوْ أَشْرَکَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَفُسِّرَ هَذَا الْحَدِيثُ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ قَوْلَهُ فَقَدْ کَفَرَ أَوْ أَشْرَکَ عَلَی التَّغْلِيظِ وَالْحُجَّةُ فِي ذَلِکَ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ عُمَرَ يَقُولُ وَأَبِي وَأَبِي فَقَالَ أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ قَالَ فِي حَلِفِهِ وَاللَّاتِ وَالْعُزَّی فَلْيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا مِثْلُ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ الرِّيَائَ شِرْکٌ وَقَدْ فَسَّرَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ هَذِهِ الْآيَةَ فَمَنْ کَانَ يَرْجُو لِقَائَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا الْآيَةَ قَالَ لَا يُرَائِي

قتیبہ، ابوخالد الاحمر، حسن بن عبیداللہ، سعد بن عبیدہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے ایک شخص کو کعبہ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا غیر اللہ کی قسم مت کھاؤ۔ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا۔ یہ حدیث حسن ہے اور بعض علماء کے نزدیک اس کی تفسیر یہ ہے کہ کفر وشرک تغلیظا ہے۔ حضرت ابن عمر کی حدیث اس باب میں حجت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو اپنے باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا خبردار ! اللہ تعالیٰ تمہیں باپ دادا کی قسم کھانے سے منع فرماتا ہے۔ اور اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ کی روایت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص لات اور عزی کی قسم کھائے اسے چاہیے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہے یہ بھی اسی طرح ہے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ ریاکاری شرک ہے۔ بعض اہل علم نے اس آیت، (فَمَنْ كَانَ يَرْجُوْا لِقَا ءَ رَبِّه فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا) 18۔ الکہف : 110) کی تفسیر میں کہا ہے کہ اس سے مراد ریاکاری ہے۔ یعنی یہ بھی تنبیہ کے طور پر فرمایا گیا۔

Sa’d ibn Ubaydah narrated : Sayyidina Ibn Umar (RA) heard a man swear by the Ka’bah. He said, “Do not swear by other than Allah, for I had heard Allah’s Messenger ‘ (SAW) say that if anyone swears by anyone besides Allah then he has disbelieved or associated (with Allah).”

[Abu Dawud 3251, Ahmed 6179]

یہ حدیث شیئر کریں