جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 1594

جو شخص چلنے کی استطاعت نہ ہونے کے باوجود چلنے کی قسم کھالے۔

راوی: محمد بن مثنی ابن ابوعدی , حمید

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا فَذَکَرَ نَحْوَهُ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَقَالُوا إِذَا نَذَرَتْ امْرَأَةٌ أَنْ تَمْشِيَ فَلْتَرْکَبْ وَلْتُهْدِ شَاةً

محمد بن مثنی ابن ابوعدی، حمید، ہم سے روایت کی محمد بن مثنی نے انہوں نے ابی عدی سے انہوں نے حمید سے انہوں نے انس سے اسی طرح کی حدیث نقل کی یہ حدیث صحیح ہے۔ بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ اگر عورت پیدل جانے کی نذر مانے تو اسے چاہیے کہ ایک بکری ذبح کرے یعنی قربانی کرے اور سوار ہو کر جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں