جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 1603

میت کی طرف سے نذر پوری کرنا۔

راوی: قتیبہ , لیث , شہاب , عبیداللہ بن عتبہ , ابن عباس فرماتے ہیں سعد بن عبادہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ کَانَ عَلَی أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِ عَنْهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، لیث، شہاب، عبیداللہ بن عتبہ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں سعد بن عبادہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری والدہ نے نذر مانی تھی اور وہ اسے پورا کرنے سے پہلے فوت ہوگئیں۔ پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کی طرف سے وہ نذر پوری کرو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA)reported that Sayyidina Sa’d ibn Ubadah asked Allah’s Messenger (SAW) about a vow his mother had made but she died before she could fulfil it. The Prophet (SAW) said, “Fulfill it on her behalf.”

[Bukhari 2761, Muslim 1638]

یہ حدیث شیئر کریں