جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 1794

مردوں کے لئے سرخ کپڑا پہننے کی اجازت

راوی: محمود بن غیلان , وکیع , سفیان , ابواسحق , براء

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْکِبَيْهِ بَعِيدُ مَا بَيْنَ الْمَنْکِبَيْنِ لَمْ يَکُنْ بِالْقَصِيرِ وَلَا بِالطَّوِيلِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَأَبِي رِمْثَةَ وَأَبِي جُحَيْفَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، ابواسحاق ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ میں نے کسی لمبے بالوں والے شخص کو سرخ جوڑا پہنے ہوئے نبی کریم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا آپ کے بال مبارک شانوں تک تھے اور شانے چوڑے تھے اور آپ کا قد نہ چھوٹا تھا اور نہ لمبا تھا اس باب میں حضرت جابر بن سمرہ، ابورمشہ اور ابوجحیفہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں