جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1873

پالتو گدھوں کے گوشت کے متعلق

راوی: ابوکریب , حسین بن علی , زائدہ , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ کُلَّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَالْمُجَثَّمَةَ وَالْحِمَارَ الْإِنْسِيَّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ وَالْبَرَائِ وَابْنِ أَبِي أَوْفَی وَأَنَسٍ وَالْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ وَأَبِي ثَعْلَبَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَغَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو هَذَا الْحَدِيثَ وَإِنَّمَا ذَکَرُوا حَرْفًا وَاحِدًا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ

ابوکریب، حسین بن علی، زائدہ، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح خیبر کے موقع پر ہر کچلی والے درندے، وہ جانور جسے نشانہ بنایا جائے اور پالتو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے اس باب میں حضرت علی، جابر، براء، ابن ابی اوفی، انس، عرباض بن ساریہ، ابوثعلبہ، ابن عمر، اور ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے عبدالعزیز بن محمد وغیرہ اسے محمد بن عمرو سے روایت کرتے ہیں اور صرف ایک حصہ نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے ہر کچلی والے درندے کو حرام قرار دیا۔

Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger (SAW) forbade, during the Battle of Khaybar, beast of prey, targetted animals, and domestic ass.

یہ حدیث شیئر کریں