جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1587

باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور عمر مبارک کے متعلق

راوی: محمد بن اسماعیل , محمد بن بشار , ابن ابی عدی , ہشام بن حسان , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُنْزِلَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ فَأَقَامَ بِمَکَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن اسماعیل، محمد بن بشار، ابن ابی عدی، ہشام بن حسان، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ مکرمہ میں تیرہ سال اور مدینہ منورہ میں دس سال رہے پھر تریسٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) narrated: Revelation began to descend to Allah’s Messenger (SAW) when he was forty years old. Thereaffter, he stayed at Makkah for thirteen years and at Madinah for ten years and he died when he was sixty- three years old.

[Bukhari 3851, Ahmed 2017]

یہ حدیث شیئر کریں