جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 39

اس بارے میں کہ جس نے فجر کی نماز پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے

راوی: بندار , معدی بن سلیمان , ابن عجلان , ان کے والد , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّی الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ فَلَا يُتْبِعَنَّکُمْ اللَّهُ بِشَيْئٍ مِنْ ذِمَّتِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ جُنْدَبٍ وَابْنِ عُمَرَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

بندار، معدی بن سلیمان، ابن عجلان، ان کے والد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ جس نے فجر کی نماز پڑھی وہ اللہ کی پناہ میں ہے لہذا ایسا نہ ہو کہ اللہ کی پناہ توڑنے کے جرم میں وہ تمہارا مواخذہ کرے اس باب میں حضرت جندب اور ابن عمر سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “He who offered the salah of fajr (dawn prayer) is under Allah’s protection. So, let it not be that Allah should take you to task concerning this responsibility (if you violate it).”

[Ahmed 114]

یہ حدیث شیئر کریں