جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 521

ایمان میں کمی زیادتی اور اس کا مکمل ہونا

راوی: ابوعبداللہ ہریم بن مسعر ازدی ترمذی , عبدالعزیز بن محمد , سہیل بن ابی صالح , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هُرَيْمُ بْنُ مِسْعَرٍ الْأَزْدِيُّ التِّرْمِذِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فَوَعَظَهُمْ ثُمَّ قَالَ يَا مَعْشَرَ النِّسَائِ تَصَدَّقْنَ فَإِنَّکُنَّ أَکْثَرُ أَهْلِ النَّارِ فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ وَلِمَ ذَاکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لِکَثْرَةِ لَعْنِکُنَّ يَعْنِي وَکُفْرِکُنَّ الْعَشِيرَ قَالَ وَمَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أَغْلَبَ لِذَوِي الْأَلْبَابِ وَذَوِي الرَّأْيِ مِنْکُنَّ قَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ وَمَا نُقْصَانُ دِينِهَا وَعَقْلِهَا قَالَ شَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ مِنْکُنَّ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ وَنُقْصَانُ دِينِکُنَّ الْحَيْضَةُ تَمْکُثُ إِحْدَاکُنَّ الثَّلَاثَ وَالْأَرْبَعَ لَا تُصَلِّي وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ابو عبداللہ ہریم بن مسعر ازدی ترمذی، عبدالعزیز بن محمد، سہیل بن ابی صالح، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا اے عورتو صدقہ کیا کرو، بے شک اہل دوزخ میں تمہاری اکثریت ہوگی۔ ایک عورت نے عرض کیا ایسا کیوں ہوگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کثرت سے لعن طعن کرتی ہو یعنی خاوندوں کی نافرمانی کرتی ہو، اور فرمایا میں نے کسی ناقص عقل ودین کو عقلمند اور ہوشیار لوگوں پر تم سے زیادہ غالب ہونے والی چیز نہیں دیکھی۔ ایک عورت نے پوچھا کہ ہماری عقل و دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہے اور تمہارے دین کا نقصان حیض ہے کہ جب کوئی حائضہ ہو جاتی ہے تو تین چار دن تک نماز نہیں پڑھ سکتی۔ اس باب میں حضرت ابوسعید اور ابن عمر سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) addressed the people delivering a sermon, saying. “O women, give charity. You will form a majority of the inhabitants of Hell.’ A woman among them, said, “Why is that so, O Messenger of Allah (SAW)”? He said, “That is because you are given to curse much and you show ingratitude to your husbands.” added, “I have not seen those who are deficient in intelligence and religion get the better of the intellegent people as you do.” A woman asked, “What is (our) deficiency in intelligence and religion”? He said, “The testimony of two women of you is equal to the testimony of one man, and the deficiency in your religion is the menstruation, so one of you taries for three or four days and does not offer salah.”

[Muslim 79,Abu Dawud 4679,Ibn Majah 4003,Ahmed 5443]

یہ حدیث شیئر کریں