جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان۔ ۔ حدیث 807

سورت بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , حماد بن سلمة , اشعث بن عبدالرحمن جرمی , ابوقلابة , ابواشعث جرمی , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْمِيِّ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الْجَرْمِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ کَتَبَ کِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفَيْ عَامٍ أَنْزَلَ مِنْهُ آيَتَيْنِ خَتَمَ بِهِمَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ وَلَا يُقْرَأَانِ فِي دَارٍ ثَلَاثَ لَيَالٍ فَيَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، حماد بن سلمة، اشعث بن عبدالرحمن جرمی، ابوقلابة، ابواشعث جرمی، حضرت نعمان بن بشیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دوہزار سال پہلے کتاب لکھی اس میں دو آیتیں نازل کر کے سورت بقرہ کو ختم کیا گیا۔ اگر یہ آیتیں کسی گھر میں تین رات تک پڑھی جائیں تو شیطان اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔

Sayyidina Nu’man ibn Bashir (RA) reported that the Prophet (SAW) said. “Allah wrote a Book before He created the heavens and earth by two thousand years. In it are revealed two verses with which surah al-Baqarah is concluded. And they are not read three nights in house, but the devil does not approach it.”

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں