سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1785

زکوة نہ دینے کی سزا

راوی: محمد بن ابی عمر عدنی , سفیان بن عیینہ , عبدالملک بن اعین و جامع بن ابی راشد , شقیق بن سلمہ , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَعْيَنَ وَجَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ سَمِعَا شَقِيقَ بْنَ سَلَمَةَ يُخْبِرُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ لَا يُؤَدِّي زَکَاةَ مَالِهِ إِلَّا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ حَتَّی يُطَوِّقَ عُنُقَهُ ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِصْدَاقَهُ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ تَعَالَی وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمْ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ الْآيَةَ

محمد بن ابی عمر عدنی، سفیان بن عیینہ، عبدالملک بن اعین و جامع بن ابی راشد، شقیق بن سلمہ ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی بھی اپنے مال کی زکوة ادا نہ کرے روز قیامت اس کا مال گنجے سانپ کی صورت میں اس کی گردن میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے ثبوت میں قرآن کی یہ آیت پڑھ (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَا اٰتٰىھُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِھ ) 3۔ ال عمران : 180) اللہ نے اپنے فضل سے لوگوں کو جو مال دیا اس میں بخل کرنے والے اس کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے برا ہے جس مال میں انہوں نے بخل کیا قیامت کے روز اس کا طوق پہنائے جائیں گے ۔

It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "There is no one who does not pay Zakat on his wealth, but a bald-headed snake will be made to appear to him on the Day of Resurrection, until it encircles his neck" Then the Messenger of Allah P.B.U.H recited the follwing Verse to' us confirming that from the Book of Allah the Most High' . "And Iet not thotsee w a covetously withhold of that which Allah has bestowed on them of His -Boounty (wealth) think that it is good for them.''()sahih

یہ حدیث شیئر کریں