سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1791

زکوة ادا شدہ مال خزانہ نہیں

راوی: علی بن محمد , وکیع , ابواسحق , حارث , علی کرم اللہ وجہہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي قَدْ عَفَوْتُ لَکُمْ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَلَکِنْ هَاتُوا رُبُعَ الْعُشْرِ مِنْ کُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا

علی بن محمد، وکیع، ابواسحاق ، حارث، حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکوة معاف کر دی لیکن ہر چالیس درم میں سے ایک درم (زکوٰة) ادا کرو ۔

It was narrated from 'Ali that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "I have exempted you from having to pay Zakat on horses and slaves, but bring one quarter of one-tenth of every forty Dirham: one Dirham." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں