سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 1

نکاح کی فضیلت

راوی: عبداللہ بن عامر بن زرارہ , علی بن مسہر , اعمش , ابراہیم , علقمہ بن قیس

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِمِنًی فَخَلَا بِهِ عُثْمَانُ فَجَلَسْتُ قَرِيبًا مِنْهُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ هَلْ لَکَ أَنْ أُزَوِّجَکَ جَارِيَةً بِکْرًا تُذَکِّرُکَ مِنْ نَفْسِکَ بَعْضَ مَا قَدْ مَضَی فَلَمَّا رَأَی عَبْدُ اللَّهِ أَنَّهُ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ سِوَی هَذِهِ أَشَارَ إِلَيَّ بِيَدِهِ فَجِئْتُ وَهُوَ يَقُولُ لَئِنْ قُلْتَ ذَلِکَ لَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ الْبَائَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَائٌ

عبداللہ بن عامر بن زرارہ، علی بن مسہر، اعمش، ابراہیم، حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں منیٰ میں عبداللہ بن مسعود کے ساتھ تھا۔ حضرت عثمان ان کے ساتھ تنہائی میں ہوئے تو میں ان کے قریب بیٹھ گیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا تمہارا دل چاہتا ہے کہ میں ایسی لڑکی سے تمہاری شادی کرا دوں جو تمہارے لئے عہد ماضی کی یاد تازہ کرے۔ جب ابن مسعود نے دیکھا کہ حضرت عثمان کو ان سے اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں (راز کی بات نہیں کرنی) تو ہاتھ سے اشارہ سے مجھے بلایا میں حاضر ہوا اس وقت ابن مسعود فرما رہے تھے کہ اگر تم یہ کہہ رہے ہو تو رسول اللہ نے بھی یہ فرمایا ہے کہ اے جوانو! تم میں سے جس میں بھی نکاح کی استطاعت ہو تو وہ شادی کرلے کیونکہ اس سے نگاہ جھکی رہتی ہے اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے۔ اور جس میں نکاح کرنے کی استطاعت نہ ہو تو وہ روزوں کا اہتمام کرے کیونکہ روزہ شہوت کو ختم کر دیتا ہے ۔

It was narrated that 'Alqamah bin Qais said: "I was with 'Abdullah bin Mas'ud in Mina, and 'Uthman took him aside. I was sitting near him. 'Uthman said to him: 'Would you like that I marry you to a young virgin who will remind you of how you were in the past?' When 'Abdullah saw that he did not want to say anything to him apart from that, he gestured to me, so I came and he said: 'As you say that, the Messenger of Allah P.B.U.H said: "0 young men, whoever among you can afford it, let him get married, for it is more effective in lowering the gaze and guarding one's chastity. Whoever cannot afford it, let him fast, for it will diminish his desire." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں