سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ ہبہ کا بیان ۔ حدیث 533

مرد کا اپنی اولاد کو عطیہ دینا

راوی: ابوبشر بکر بن خلف , یزید بن زریع , داؤد بن ابی ہند , شعبی , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ انْطَلَقَ بِهِ أَبُوهُ يَحْمِلُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْهَدْ أَنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ مِنْ مَالِي کَذَا وَکَذَا قَالَ فَکُلَّ بَنِيکَ نَحَلْتَ مِثْلَ الَّذِي نَحَلْتَ النُّعْمَانَ قَالَ لَا قَالَ فَأَشْهِدْ عَلَی هَذَا غَيْرِي قَالَ أَلَيْسَ يَسُرُّکَ أَنْ يَکُونُوا لَکَ فِي الْبِرِّ سَوَائً قَالَ بَلَی قَالَ فَلَا إِذًا

ابوبشر بکر بن خلف، یزید بن زریع، داؤد بن ابی ہند، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ ان کے والد انہیں اٹھا کر نبی کی خدمت میں لے گئے اور عرض کی کہ آپ گواہ رہیے کہ میں نے اپنے مال میں سے اتنا اتنا نعمان کو دیا آپ نے فرمایا کیا تم نے اپنے تمام بیٹوں کو اتنا ہی دیا جتنا نعمان کو دیا؟ عرض کیا نہیں۔ فرمایا پھر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنالو فرمایا تم اس سے خوش نہ ہو گے سب تمہاری فرمانبرداری میں برابر ہوں ؟ عرض کیا کیوں نہیں فرمایا پھر پہلی بات کا جواب نفی میں کیوں ۔

It was narrated that Nu'man bin Bashir said that his father took him to the Prophet and said: "Bear witness that I have given Nu'man such and such from my wealth." He said: "Have you given all your children something like that which you have given to Nu'man?" He said: "No." He said: "Then let someone other than me bear witness to that." And he said: "Would you not like all your children to honor you equally?" He said: "Of course." He said: "Then do not do this."

یہ حدیث شیئر کریں