سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ ہبہ کا بیان ۔ حدیث 534

مرد کا اپنی اولاد کو عطیہ دینا

راوی: ہشام بن عمار , سفیان , زہری , حمید بن عبدالرحمن , محمد بن نعمان بن بشیر , نعمان بن بشیر

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَخْبَرَاهُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ أَبَاهُ نَحَلَهُ غُلَامًا وَأَنَّهُ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ نَحَلْتَهُ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ

ہشام بن عمار، سفیان ، زہری، حمید بن عبدالرحمن، محمد بن نعمان بن بشیر، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک غلام ہبہ کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ کو گواہ بنائیں۔ آپ نے فرمایا اپنی تمام اولاد کو تم نے ہبہ کیا عرض کیا نہیں فرمایا پھر یہ (غلام بھی) واپس لے لو۔

It was narrated from Nu'man bin Bashir that his father gave him a gift of a slave, and he came to the Prophet so that he could witness the gift. He said: "Have you given something to all of your children?" He said: "No." He said: "Then take back (your gift)."

یہ حدیث شیئر کریں