سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ صدقات کا بیان ۔ حدیث 553

کسی نے کوئی چیز صدقہ میں دی پھر وہی چیز وراثت میں اس کو ملے۔

راوی: محمد بن یحییٰ , عبداللہ بن جعفر , عبیداللہ , عبدالکریم , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمرو بن عاص

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَعْطَيْتُ أُمِّي حَدِيقَةً لِي وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَلَمْ تَتْرُکْ وَارِثًا غَيْرِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ صَدَقَتُکَ وَرَجَعَتْ إِلَيْکَ حَدِيقَتُکَ

محمد بن یحییٰ، عبداللہ بن جعفر، عبیداللہ ، عبدالکریم، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ ایک مرد نبی کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں نے اپنی والدہ کو اپنا باغ عطیہ میں دیا تھا ان کا انتقال ہوگیا ہے اور انہوں نے میرے علاوہ اور کوئی وارث نہیں چھوڑا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا صدقہ قبول ہوا اور تمہارا باغ واپس تمہیں مل گیا۔

It was narrated from' Amr bin Shu'aib, from his father, that his grandfather said: "A man came to the Prophet and said: 'I gave my mother a garden of mine, and she has died and has no other heir but me.' The Messenger of Allah said: 'Your charity is valid and your garden has been returned to you.'''

یہ حدیث شیئر کریں