سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 699

جس پر حد واجب نہیں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , وکیع , سفیان , عبدالملک بن عمیر , عطیہ قرظی

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيَّ يَقُولُ عُرِضْنَا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ فَکَانَ مَنْ أَنْبَتَ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ يُنْبِتْ خُلِّيَ سَبِيلُهُ فَکُنْتُ فِيمَنْ لَمْ يُنْبِتْ فَخُلِّيَ سَبِيلِي

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، وکیع، سفیان، عبدالملک بن عمیر، حضرت عطیہ قرظی فرماتے ہیں کہ قریظہ کے دن (جب سب بنوقریظہ مارے گئے) ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو جو بالغ تھا اسے قتل کر دیا گیا اور جو بالغ نہ تھا اسے چھوڑ دیا گیا تو میں نابالغوں میں تھا اس لئے مجھے بھی چھوڑ دیا گیا۔

It was narrated that 'Abdul-Malik bin 'Umair said: "I heard 'Atiyyah Al-Qurazi say: 'We were presented to the Messenger of Allah on the Day of Quraizah. Those whose pubic hair had grown were killed, and those whose pubic hair had not yet grown were let go. I was one of those whose pubic hair had not yet grown, so I was let go."

یہ حدیث شیئر کریں