سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 2

رسول اللہ کی قربانیوں کا ذکر

راوی: ہشام بن عمار , اسماعیل بن عیاش , محمد بن اسحاق , یزید بن ابی حبیب , ابی عیاش زرقی , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ بِکَبْشَيْنِ فَقَالَ حِينَ وَجَّهَهُمَا إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِکِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُکِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ

ہشام بن عمار، اسماعیل بن عیاش، محمد بن اسحاق، یزید بن ابی حبیب، ابی عیاش زرقی، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کے روز دو مینڈھوں کی قربانی دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو قبلہ رو کیا تو یہ کلمات ارشاد فرمائے إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِکِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُکِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ میں نے یکسو ہو کر اپنا چہرہ اس ذات کی طرف کرلیا جس نے آسمان و زمین کو پیدا فرمایا اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔ بلاشبہ میری نماز، قربانی، زندگی اور موت تمام جہانوں کے پروردگار اللہ کے لئے ہے۔ اللہ کا کوئی شریک نہیں، اسی کا مجھے حکم دیا گیا اور میں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں۔ اے اللہ! یہ قربانی آپ کی عطا سے ہے اور آپ ہی کی رضا کے لئے ہے محمد اور ان کی امت کی طرف سے۔

It was narrated that Jabir bin' Abdullah said: "The Messenger of Allah sacrificed two rams on the Day of 'Eid. When he turned them to face towards the prayer direction he said: 'Verily, I have turned my face towards Him Who has created the heavens and the earth, as a monotheist, and I am not of the polytheists. Verily, my prayer, my sacrifice, my living, and my dying are for Allah, the Lord of all that exists. He has no partner. And of this I have been commanded, and I am the first of the Muslims. Allah, from You and to You, on behalf of Muhammad and his nation.'"

یہ حدیث شیئر کریں